اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،جبکہ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج دن کےوقت اسلام آبادمیں موسم گرم اور خشک رہےگا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی شدید گرمی پڑےگی البتہ بعددوپہر میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاف میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی سورج آگ برسائے گا،میدانی علاقوں میں تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں بھی آج کا دن شدید گرم رہے گا۔
گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش چراٹ میں بارہ ملی میٹرریکارڈ کی گئی،اسلام آباد میں چارجبکہ راولپنڈی میں دو ملی میٹر بارش ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں