درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کی پیشگوئی

درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں عالمی درجہ حرارت میں 1 اشاریہ 5 ڈگری بڑھ جانے سے گلشیئرز پگھلنے کی وجہ سے سمندر کی سطح مزید بلند ہوجائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے 5 سالوں میں ایک سال گرم ترین سال ضرور ہوگا، انسانی تاریخ میں پہلی بار اوسطاً 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیرٹ نے کہا ہے کہ ہم ریکارڈ میں گرم ترین سالوں کا تجزیہ کیا ہے، اور ہمیں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی آنے والی رپورٹ میں بہتری کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری میشت اور روز مرہ کے معمولات ہماری زمین پر برے اثرات ڈال رہے ہیں۔

عالمی درجہ حرارت میں ایک اشاریہ 5 کا اضافے نے ہمیں پیرس کلائمیٹ اگریمنٹ پر طے شدہ ہدف سے مزید دور کردیا ہے۔ اس ساری صورتحال میں ہوگا یہ کہ سطح سمندر پر واقعہ ممالک اور چھوٹے جزائر کو اپنی بقاء کے لیے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، معاہدے میں یہ طے کیا گیا تھاکہ ہم 2 ڈگری کم کی سطح تک محدود رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close