شدید گرمی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

شدید گرمی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں آج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 3کلو میٹرفی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close