رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے  پیشگوئی کر دی

رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 مئی تک کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں بارش جب کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 27 سے 30 مئی تک زیریں سندھ میں بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں گرج چمک متوقع ہے جب کہ بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close