آندھی اور بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری

آندھی اور بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف حصوں میں آنے والی آندھی اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، آگ لگنے کے 96، آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز ہواؤں کے باعث اونچائی سے گرنے کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

راولپنڈی میں حادثات:اس کے علاوہ راولپنڈی میں 14 حادثات میں 13 افراد زخمی ہوئے، موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ روڈ ٹریفک کا ایک حادثہ اور دیواریں گرنے کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جانی نقصان پر اظہار افسوس،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آندھی اور بارش کے سبب حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی اور زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کیں اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close