گرمی کی شدت میں اضافہ، موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

گرمی کی شدت میں اضافہ، موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close