پاکستان کے کن شہروں میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار رہے گی۔
محکمۂ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بھی درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ روز دادو اور تربت میں درجۂ حرارت 48، ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں