)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج خطہ پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے۔ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔
کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم دیر، کوہستان، سوات، کوٹلی، مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں