آج پاکستان کے کن شہروں میں گرمی جوبن پر ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی۔۔۔۔۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close