گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آ گئی

سورج کی تپش سے گرمی کی شدت میں اضافہ، گرمی کی بڑھتی شدت نے شہریوں کو نڈھال کر دیا، لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری تک جانے کا امکان ہے، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 28فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

موسم گرم ہونے کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 198 ریکارڈ کیا گیا۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا، جوہر ٹاؤن 154، عسکری ٹین میں شرح 171 اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں شرح 167 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close