پاکستان میں مون سون میں کس قدر بارشیں ہوں گی؟ بین الاقوامی ادارے کی پیشنگوئی۔۔۔۔۔۔۔۔ بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال مون سون میں پاکستان میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جب کہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں جہاں اب بھی کچے علاقے ہیں وہاں کنویں بنانے کی ضرورت ہے، ان کی مدد سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے
، بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں، مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں