کراچی میں پارہ چڑھنے لگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں آج درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں شمال ٘مغرب سے گرم ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ماہرِ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج درجۂ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ زیادہ نمی کی وجہ سے درجۂ حرارت محسوس کرنے کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں