کراچی والے خبردار، ہوشیار، تیار ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں آئندہ ہفتوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 19 یا 20 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ جنوبی علاقوں میں مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طویل دورانیہ کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں