عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کے باعث مستقبل میں کراچی کے موسم کے حوالے سے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیاں کراچی کے موسم کو تیزی سے تباہ کرنے لگیں، شہر کے درجہ حرارت میں ہر گزرتے سال کےساتھ خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
سال 2015 سے اب تک شہر میں گرمی کےکئی ریکارڈزٹوٹ چکےہیں جبکہ ایک دہائی کے دوران ٹمپریچر میں ہونے والا اضافہ عالمی درجہ حرارت کے مقابلے میں دس گناہ زیادہ رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کراچی کومزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شہر میں ہرگزرتا سال گرم سے گرم ترین ہورہا ہے، گزشتہ ایک دہائی کی بات کریں تو اس دوران ٹمپریچر میں غیرمعمولی اور تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2015 میں بدترین ہیٹ ویوکے دوران درجہ حرارت 44.8 سینٹی گریڈ تک پہنچا،،، جبکہ ہیٹ انڈیکس 66 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
سال 2024 میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنےمیں آئی اور شہر شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہا ، ماہرین کے مطابق کراچی میں 1960 سے لے کر اب تک اوسط درجہ حرارت میں تقریباً 2.25 ڈگری سینٹی گریڈ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا یعنی پارہ ہر دہائی میں 0.38 ڈگری اضافہ ہوا ، جو عالمی درجہ حرارت کےمقابلے میں دس گنا زیادہ ہے۔
رات کے وقت درجہ حرارت میں دواعشاریہ چار اور دن کےاوقات میں درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ چھ سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوچکا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں پرنظر رکھنے والےماہرین کا کہنا ہےکہ مستقبل میں بھی کراچی کو مزید شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی،کنکریٹ کا پھیلاؤ اوردرختوں کی کمی اس مسئلےکو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں