اسی ہفتے پاکستان کے کن کن شہروں میں جل تھل ہو گا؟

ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں بالائی اور وسطی سندھ میں درجۂ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔جواد میمن نے یہ بھی بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر 10سے 12 اپریل تک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا امکان ہے، شہرِ قائد کے مضافات میں جمعرات اور جمعے کو مقامی سطح پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، نم ہواؤں اور گرمی کے باعث گڈاپ، ملیر اور سپرہائی وے کے اطراف بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close