موسم کے حوالے سے اہم خبر آگئی

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

آج جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاح چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل ، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close