کراچی: محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل سندھ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثرانداز ہو رہا ہے، سسٹم کے زیر اثر آج رات اورکل سندھ میں چند مقامات پربارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، دادو اور جامشورو میں بھی ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج اور کل شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ 3 روز میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں