محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق نئی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد،کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواﺅں کا سلسلہ گزشتہ رات ملک میں داخل ہوگیا جو 16 مارچ تک رہے گا، جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب شہر قائد میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم، خشک اور لوچلنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پارہ39تا40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔ گرمی کی حالیہ لہر 12 مارچ تک برقراررہے گی۔ماہرین صحت نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close