لاہور (پی این آئی) بارشوں کے مزید 2 سسٹم پاکستان کو متاثر کرنے کیلئے تیار، آئندہ ہفتے کے دوران بارشوں کے 2 مختلف سلسلوں کے باعث موسم سرد ہو جانے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بارشوں کے دو سلسلوں کی آمد کے بعد بارشوں کا تیسرا سلسلہ بھی پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 9مارچ سے ملک کے کئی علاقوں میں فعال ہو گا، بارشوں کے اس سلسلے کے تحت ملک کے بالائی علاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب بھی کسی حد تک بارشوں کے اثرات سے مستفید ہو گا، بارشوں کے باعث رمضان المبارک کے وسط تک موسم خوشگوار رہے گا، بارشوں کے باعث گندم اور چنے کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
جبکہ اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار اورکل پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ماہرین کے مطابق 12 مارچ سے بارش برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق بارشوں نے نہ صرف خشک سالی کا خطرہ ٹال دیا ہے بلکہ تیزی سی بڑھتی ہوئی گرمی کو بھی بریک لگ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں