رمضان المبارک میں بارشیں ہی بارشیں, محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے لاہور میں نو مارچ سے 13 مارچ کے درمیان بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کےوسط تک موسم ٹھنڈا رہےگا،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،صوبہ خٰیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے

صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close