بارش کی انٹری، ماہرین کی بڑی پیشگوئی

کوئٹہ (پی این آئی) پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم اثرانداز ہے جس کے باعث سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبے کے ایران اور افغانستان کےساتھ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ دوپہرکے بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقے موسمی سسٹم کےزیر اثر آنےکا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ غیرمعمولی موسمی سسٹم 28 فروری تک بلوچستان میں موجود رہنے اور مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، چمن، ہرنائی،کوہلو اور بارکھان میں اگلے 72 گھنٹوں میں موسلادھاربارش، ژالہ باری اور آندھی چلنےکا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کےلیے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیرضروری سفر سےگریز کرنےکی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش کی پیشگوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جب کہ مری و گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 25 سے 28 فروری کے دوران لاہور، فیصل آباد، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہوگی جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close