کہاں کہاں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر

 

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال،دیر ، سوات ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم، کوہستان، بٹگرام ،و زیر ستان اورگردونواح میں گر ج چمک اور ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی توقع ہے ۔تاہم بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بہاولپور، صادق آباد، راجن پور اور گردونواح میں شام/ رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن ،سبی،خضدار،پشین، چا غی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close