بارش کی نوید ،محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے، آئندہ ہفتے شہر میں 40فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔ طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو آلودہ فضا سے خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے اور ہواؤں کا رخ تبدیل ہو گیا جس کے باعث نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 24 سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔فضائی معیار کی بات کی جائے تو کراچی کا فضائی معیار قدرے بہتر ہے تاہم دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پچیسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 75 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم چترال،دیر ، سوات ، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تا ہم کوئٹہ ، زیارت، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین اور گردونواح میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔

گلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close