محکمہ موسمیات نےموسم کےحوالے سے خوشخبری سنادی

اسلام آباد(پی این آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close