اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا،بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی جبکہ دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے،صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتہ کو لاہورمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں