محکمہ موسمیات کی 4 جنوری سےسردی کے حوالے سے اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4جنوری سے کراچی میں سردی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر قائد کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ 8 سے 10 روز کے دوران سخت سردی پڑے گی، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوائیں چلنے سے دن کے اوقات میں بھی موسم سرد رہے گا۔

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، ساتھ ہی کشمیر،گلگت بلتستان میں شدید سردی اور برفباری ہوسکتی ہے۔چترال، دیر، سوات میں برفباری متوقع ہے، کوئٹہ بارکھان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔علاوہ ازیں چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی سردی میں بھی اضافہ ہوگیا لوگ گھروں سے باہر نہ نکلنے پر مجبور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close