محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی)چترال میں طویل خشکی کے بعد موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہو چکی ہے، صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ برفباری اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق بارش اور بلندی پر واقع علاقوں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث خشک سردی کی شدت ختم ہو گئی اور موسم کافی حد تک بہتر ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے چترال میں 5 جنوری تک بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان، پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا: چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش/ برفباری متوقع ہے،صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ ، کوہاٹ، کرک،کرم اوروزیرستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنےکا امکان ۔تاہم کو ئٹہ،چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان،لورالائی،موسیٰ خیل ،قلات،پنجگور،تربت،دالبندین،لسبیلہ اورنوکنڈی میں چند مقامات پر بارش/ برفباری کی توقع ہے۔؎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close