بارش اور برفباری کی پیشنگوئی، کون سے علاقے متاثر ہوں گے؟

محکمۂ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شام یا رات میں بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکردو میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت میں منفی06، استور، ہنزہ اور کوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت اسلام آباد میں صفر، پشاور، مظفر آباد میں 2، لاہور، سرگودھا، موہن جودڑو، ڈیرہ اسماعیل خان میں 5، ملتان، بہاولپور اور سکھر میں 6 اور کراچی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close