سردی کی شدت سے بے پناہ اضافہ، پاکستان میں پارہ نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی صورتحال برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنے سے کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے چھ ڈگری نیچے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقے ان دنوں خشک سردی کے زیر اثر ہیں، سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے جمعہ کو کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو قلات، زیارت، کوئٹہ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close