کراچی میں کتنی سردی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے رات میں شہر قائد کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت جنوبی سندھ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعہ سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں ہفتے سردی کی لہر برقراررہے گی اور ضلع تھرپارکر میں سخت سردی پڑ نے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں جنوب مشرقی سندھ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری، بالائی سندھ میں 6 اور وسطی سندھ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close