محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں دسمبر کے مہینے میں بارشیں ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، رواں ماہ میں بارشوں کے تین سپیل ہوں گے۔

نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک کا کہنا تھا کہ ملک میں دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کے تین سپیل ہونے کی توقع ہے۔پاکستان میں اگلے تین سے چار روز میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں بارش ہو گی۔

اس وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کا راج ہے، دوسری جانب نومبر کے مہینے کو بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گرم ترین مہینہ بھی قرار دیا گیا ہے۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سموگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، دسمبر میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد ونواح میں بھی بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے، ان بارشوں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

دسمبر کے وسط میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، دسمبر کے آخر میں بارش ہونے کی توقع ہے، دوسری جانب آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں