کہاں کہاں بارش ہونیوالی ہے ؟ خبر آ گئی

سعودی محکمۂ موسمیات نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔سعودی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض و دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سعودی محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث بحرہ، جموم اور رہاط میں سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔سعودی محکمۂ تعلیم نے بارشوں کے پیشِ نظر مختلف شہروں میں اسکول بند کر کے آن لائن تدریس کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مکہ مکرمہ، طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔بارشوں کے سبب مکہ اور طائف میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، جس کے بعد انڈر پاس احتیاطاً بند کر دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں