بارش اور برفباری، موسم سرما نے رنگ جمادیا‎

اسلام آباد(پی این آئی )اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شب تیز بارش ہوئی جس سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وادی کاغان کے پہاڑوں اور ناران میں برفباری ہوئی، اس کے علاوہ بابوسرٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک میں بھی ہفتے کو برفباری ہوئی۔مری اور گلیات میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آج مطلع ابر آلود رہے گا،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ شمالی علاقہ جات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close