بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد( پی این آئی )لاہور سمیت پنجاب میں سموگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پابندیوں میں بھی نرمی کر دی گئی لیکن اب محکمہ موسمیات نے آج رات سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ہفتے کی رات اسلام آباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اتور کو اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close