سردی کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نےاسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے،جبکہ لاہور،قصور،اوکاڑہ،سیالکوٹ،حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،میں اسموگ اور شدیددھندکی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق نارووال،گجرات،گوجرانوالہ، سرگودہا، شیخوپورہ،ساہیوال میں اسموگ اورشدید دھند کا امکان ہے،فیصل آباد،بہاولپور،بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور میں اسموگ اور شدیددھند کا امکان ہے،رحیم یارخان،ڈی جی خان اورگردونواح میں بھی صبح اوررات کےاوقات میں اسموگ اور شدید دھند کی توقع ہے

دوسری جانب کےپی اوربلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےوقت موسم سرد رہنےکا امکان ہے،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close