ملک میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ، برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صوابی شہر اور گردونواح میں بارش اور ‌ژالہ باری ہوئی،باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔پولیس کے مطابق تحصیل سالار زئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں ہو گئے۔ادھر سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی،اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی،شہر کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ اور خوازہ خیلہ میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close