اسلام آباد(پی این آئی )سموگ سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے، محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو اسلام آباد میں صبح کے وقت سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، قصور، اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہورمیں شام کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، مہمند، خیبر، کرم، پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندوبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں