بارشیں ہونگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد ی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ ، لاہور، قصور،اوکاڑہ سرگودھا،جھنگ ، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد،سموگ چھائےرہنے کی توقع ہے۔ بہاولپور ،ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close