اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی پنجاب کے میدانی اضلاع سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں