محکمہ موسمیات نےاچھی خبر سنا دی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی لہر کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر دھند چھاسکتی ہے،اس کے نتیجے میں حدنگاہ جزوی طور پر متاثر ہونے کی توقع ہے، منگل کو بھی صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اگلے کئی روز تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 جبکہ درمیان میں پارہ 36 تک بھی تجاوز کرسکتا ہے،تاہم اب گرمی کی کسی لہر کے امکانات نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے وسط سے صبح و رات کے اوقات میں خنکی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.9 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد رہا،دیہی سندھ کے شہید بے نظیرآباد میں پارہ 38.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close