موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسیٰ خیل، رکھنی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی ہلکے بادل چھائے رہیں گے جبکہ قلات میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سبی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close