موسم گرم یا سرد؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی میں 27 اکتوبر کے بعد سے گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شام سے سمندری ہوا کچھ بحال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کچھ شمالی علاقہ جات میں رات میں کچھ خنکی ہو گئی ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں بارشوں کا کم امکان ہوتا ہے، اکتوبر میں درجۂ حرارت بڑھنے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورے ملک میں معمول سے زیادہ شدت کی سردی کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی 78 فیصد ہے۔
موسم گرم یا سرد؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close