آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور آئندہ ہفتے بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے صوبے سندھ کے حوالے سے موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close