شدید بارشیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری ، کب اور کہاں ؟ جانیں

عام طور پر پاکستان میں اکتوبر میں سردیوں کا آغاز ہو جاتا ہے اورلوگ گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تاہم اس بار صورتحال کچھ مختلف ہے، اکتوبر کے مہینے بھی گرمی کے اثرات ختم نہیں ہوئے ،لوگ کی جانب سے ابھی تک گرمی کے کپڑے ہی استعمال کئے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نےآج ہفتے کے روز سندھ کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔رپورٹ کے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

تاہم تھرپارکر، مٹھی ، سجاول ، بدین اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات /صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close