محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم شام/رات میں چترال، دیر، کوہستان اورسوات میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ ادھرپنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close