محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر، چترال ، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close