گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات کے دوران ما نسہرہ، ایبٹ آباد، دیر اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم رات کے وقت سیالکوٹ، نارووال، گجرات، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں