آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بھی اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ میں رات کو تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں