کراچی کے شہریوں کا کڑا امتحان، پارہ مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر کا پارہ بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کل سے مطلع صاف اور دھوپ رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ ضلع جامشورو میں آج کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close