محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی)ماہر موسمیات نے مون سون ہواؤں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ۔ماہرِ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں۔

“جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک شدید کم دباؤ موجود ہے، ڈیپ ڈیپریشن سائیکلون بننے سے پہلے کا ایک مرحلہ ہے۔20 یا 21 ستمبر تک یہ سسٹم بھارتی گجرات اور راجستھان پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔اس سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں، یہ سسٹم بارش کا سبب بنے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close